آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو ان کا کیسے استقبال کیا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو ان کا کیسے استقبال کیا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو ان کا کیسے استقبال کیا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کے روز سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ان کا استقبال کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کی سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فوجی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کو شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد ہونے والی مبینہ کشیدگی کے تناظر میں پیش کیا جارہا تھا لیکن کچھ روز پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔