11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے والے محمد آصف کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھکر کے نوجوان نے کمال کر دیا

11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے والے محمد آصف کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھکر ...
11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے والے محمد آصف کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھکر کے نوجوان نے کمال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سندھ کے نوجوان آصف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔ اس سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر اور نہر کو پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ محمد آصف کا ریکارڈ توڑنے پر اہل علاقہ نے دلاور خان بلوچ کو نقد انعام دے کر خراج تحسین پیش کیا۔


واضح رہے کہ ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا تھا اور بعد ازاں لانگ جمپ کرنے والے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز کی جانب سے تربیت فراہم کئے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ 


ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے آصف کی پاکستان آرمی نے تربیت کی ذمہ داری لی، پاک آرمی جیسے ادارے میں اس باصلاحیت ایتھلیٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے، آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔

مزید :

کھیل -