”اس وکٹ پر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی“ 

”اس وکٹ پر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی“ 
”اس وکٹ پر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی“ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ساؤتھمپٹن کی وکٹ پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ساؤتھمپٹن کی پچ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کیلئے انتہائی سازگار ہوگی۔مجھے لگتا ہے اب بھی یہ پچ دونوں ٹیموں کیلئے موثر ثابت ہوسکتی ہے، یہ کلاسک انگلش ٹیسٹ میچ سٹائل وکٹ ہے، وکٹ سبز ہے اور اس پر سیم کی وجہ سے بیٹسمینوں کو مشکلات ہوسکتی ہے۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس ہوں گے تو اس پچ پر انہیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا اور اس پچ پر ہر جگہ محمد عباس لکھا ہوا ہے، یہ پچ اس کیلئے شاندار ثابت ہوگی، مجھے تو اس وکٹ پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی نیند نہیں آتی۔

مزید :

کھیل -