ماں کو اس کے بیٹے کی فحش ویڈیوز بھیجنے والے ملزمان، انہیں پکڑا گیا تو پاس سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کے بھی ہوش اڑ گئے

ماں کو اس کے بیٹے کی فحش ویڈیوز بھیجنے والے ملزمان، انہیں پکڑا گیا تو پاس سے ...
ماں کو اس کے بیٹے کی فحش ویڈیوز بھیجنے والے ملزمان، انہیں پکڑا گیا تو پاس سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کے بھی ہوش اڑ گئے

  

ڈٰیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک خاتون نے سائبرکرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان میں درخواست دی کہ مختلف نمبروں سے اس کے بیٹے کی چائلڈ پورنوگرافی پر مشتمل ویڈیوز بھیجی جارہی ہیں۔ ملزمان یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

جرم کی سنگین نوعیت کو سمجھتے ہوئے درخواست پر فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو شناخت کیا گیا جس کے بعد انچارج سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان طاہر خان کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزمان کی ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی ضبط کرلی ہیں جن میں سے بڑی تعداد میں چائلڈ پورنوگرافی پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔

ملزمان کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کی مدد سے گینگ کے دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -