پی ٹی آئی کا گبول فٹ بال سٹیڈیم کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا گبول فٹ بال سٹیڈیم کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا گبول فٹ بال سٹیڈیم کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹس ونگ نے شہر میں کھیل کے فروغ کیلئے گبول فٹ بال سٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے گبول پارک کی ازسرنو تعمیراتی کاموں کی بنیاد رکھ دی جبکہ انہوں نے اور سپورٹس ونگ کے صدر شاہ زمان نے پودے بھی لگائے۔ 
حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں اب ہماری محبت جاگ چکی ہے، لیاری میں فٹ بال اور دیگرکھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس شہر میں حکمرانی نہیں بلکہ خدمات دینے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت سپورٹ ونگ نے گبول فٹ بال سٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور اس اقدام کا مقصد لیاری میں فٹ بال کھیل کو مزید فروغ دینا ہے۔

مزید :

کھیل -