اعصام الحق کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، یو ایس اوپن میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟

اعصام الحق کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، یو ایس اوپن میں شرکت کر سکیں گے یا ...
اعصام الحق کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، یو ایس اوپن میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے اور اب وہ یو ایس اوپن میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سفر کی اجازت مل گئی ہے، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے منگل کو امریکہ کیلئے رخت سفر باندھوں گا۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس سٹار چھ ماہ بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے اور یو ایس اوپن کے مینز ڈبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز میں اعصام الحق برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ کے پارٹنر ہوں گے، یو ایس اوپن سے قبل سنسناٹی اوپن میں ان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اعصام اور ان کے پارٹنر انگلوٹ نے نیویارک اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے امریکی جوڑی سٹیو جانسن اور ریلی اوپیلکا کو 6-7اور 6-7 سے شکست دی تھی۔ 

مزید :

کھیل -