لاہور میں سنگ دل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا

لاہور میں سنگ دل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا
لاہور میں سنگ دل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نادر آباد میں گھریلو جھگڑے پرسنگ دل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا۔پولیس کے مطابق نادرآباد کے رہائشی نوید کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے 6 ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار کے ساتھ پٹخ دیا جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے بچے کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -