وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب چوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے قریب واقع ایک گھر میں چوری کی واردات ہو گئی جس میںچور ایک کروڑ 30لاکھ کا سامان لے اڑے۔نجی نیوز چینل سٹی 42کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے زمان پارک میں ایک گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی سیر وسیاحت کے لیے ایبٹ آباد گئی ہوئی تھی کہ اس دوران نامعلوم چور اویس مجید نامی شہری کے گھر سے سے ایک کروڑ 30 لاکھ مالیت کے زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری کے مطابق اس کی فیملی سیر کے لئے ایبٹ آباد گئی تھی، چور واش روم سے گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔