ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ کس پاکستانی کو ملا؟

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ کس پاکستانی کو ملا؟
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ کس پاکستانی کو ملا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں مشکل وقت میں 70 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا مین آف دی میچ ہے، میں یہ کہوں گا کہ انسان جس کیلئے کوشش کرتا ہے اس کا صلہ مجھے آج مل گیا، موسم کی وجہ سے میچ خراب ہوا، اگر پانچوں روز کا کھیل ہوتا تو میچ اچھا جا رہا تھا، کنڈیشنز یقینا مشکل تھیں لیکن میچ مکمل ہوتا تو بہت اچھا ہوتا۔ 
انگلینڈ میں وکٹ کیپنگ کے تجربے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپنگ بھی پہلی مرتبہ کر رہا ہوں اور یہاں کافی مشکل بھی ہے لیکن میں نے سیریز سے پہلے انگلینڈ میں کافی محنت کی تھی جس کا بہت فائدہ بھی ملا ہے، ہمارے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور امید ہے کہ تیسرے میچ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

مزید :

کھیل -