فچ نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا

 فچ نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا
 فچ نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی رینکنگ بی منفی برقرار رکھی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فچ نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی منفی ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آوٹ لک قرار دیا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ انتہائی چیلنجنگ ماحول میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو موثر قرار دے رہے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

بزنس -