آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا پوری دنیا کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ مگر کیوں؟

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا پوری دنیا کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے ...
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا پوری دنیا کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ مگر کیوں؟

  

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق بیٹسمین جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کھلاڑیوں کا دشمن ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ کھیل سے ہٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین چیف کوچ جسٹن لینگر نے پوری دنیا کے نوجوان کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے آنے سے پوری دنیا کے کھلاڑیوں کو کبھی گالم گلوچ تو کبھی آن لائن دھمکی آمیز پیغامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ کھلاڑی سوشل میڈیا سے بالکل دور رہیں۔

ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے49سالہ جسٹن لینگر نے کہا کہ اگر میں نوجوان کھلاڑیوں کو کوئی مشورہ دوں گا، بلکہ میں کسی بھی شخص کو یہی مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا سے بالکل دور رہو۔ میں ایسا اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اجنبی مجھے آ کر کہے کہ میں کتنا اچھا ہوں اور سب سے اہم چیز ہے کہ میں نہیں چاہوں گا کہ اجنبی آ کر مجھے بتائیں کہ میں کتنا برا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں اچھا کھیل رہا ہوں یا برا کھیل رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی اجنبی مجھے یہ سب بتائے، جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ میں یہ ضرور چاہوں گا کہ جن لوگوں کا میں احترام کرتا ہوں چاہے وہ میرے خاندان کے فرد ہوں یا میرے دوست صرف وہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -