ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کردار اہم ہو گا، سعید اجمل
مظفر آباد (این این آئی)سابق آف اسپنر اور کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ سعید اجمل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسپنرز کا کردار اہم ہو گا تاہم اس کا انحصار پچز پر ہو گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچز آئی سی سی کی نگرانی میں تیار ہوں گی اس لیے دیکھنا ہو گا کہ پچز کیسے تیار ہوتی ہیں اگر بیٹنگ پچز ہوئیں تو پھر بالرز کو بہت مار پڑنے والی ہے۔