دیوار پر لکھا ہوا تھا افغان طالبان آرہے ہیں، رحمان ملک

دیوار پر لکھا ہوا تھا افغان طالبان آرہے ہیں، رحمان ملک

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہوا تھا کہ افغان طالبان آرہے ہیں، اچھی بات یہ ہوئی کہ اشرف غنی مستعفی ہوگئے،اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کی ففتھ جنریشن وار جاری رہے گی، ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ بھارت سی پیک میں بھی مداخلت کررہا ہے۔امریکا کو سمجھنا چاہیے بھارت ایک بھروسہ مند ساتھی نہیں،رحمان ملک نے کہا کہ نئی حکومت سمجھ جائے گی کہ پاکستان نے افغانستان کی کتنی مدد کی،پہلے کہہ چکا ہوں بھارت دہشت گردوں کی تربیت کرے گاپاکستان نے امن کے معاہدے کو آگے لے جانے میں مدد کی،رحمان ملک نے کہا کہ مودی کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی کو اتنا مجبور نہ کریں کہ  وہ اٹھ کر جواب دے،رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوجائیں۔

رحمان ملک 

مزید :

صفحہ آخر -