ہوٹلوں میں لوگ کیا گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں؟ ورکر کا حیران کن انکشاف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوٹل میں قیام کے دوران لوگ کیا کچھ گھٹیا حرکات کرتے ہیں؟ ایک ہوٹل ورکر نے اس سوال کاحیران کن جواب دے دیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ ایسی حرکات آپ کو کتنی مہنگی پڑ سکتی ہیں۔دی سن کے مطابق میریٹ ہوٹل میں 7سال تک ملازمت کرنے والے جسٹن ایلڈریک نے کہا ہے کہ مہمان جو سب سے بری حرکت کرتے ہیں وہ کمرے میں سگریٹ نوشی ہے۔ ایسا کرنے پر آپ کو جرمانہ ہونے کا امکان غالب ہوتا ہے کیونکہ کمرے میں سگریٹ نوشی کرکے اسے چھپانا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا آپ جرمانے سے نہیں بچ سکتے۔جرمانے کی رقم 250ڈالر سے 500ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
جسٹن کا کہنا تھا کہ نئے گاہک کے آنے سے پہلے ہر کمرے کی اچھی طرح انسپکشن کی جاتی ہے لہٰذا پہلا مہمان کمرے میں جو کچھ کرتا رہا ہوتا ہے، اس کے کچھ نہ کچھ ثبوت عملے کے ہاتھ لگ ہی جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو گاہک ہوٹل کا کھانا باہر کی نسبت زیادہ مہنگا ہونے کی شکایت کرتے ہیں، وہ عملے کو بہت زیادہ گراں گزرتی ہے اور وہ ایسے گاہکوں کو بہتر سروس مہیا نہیں کرتے۔ لہٰذا عملے کی طرف سے سردمہری پر مبنی سلوک سے بچنے کے لیے ایسی کسی بھی شکایت سے گریز کریں جو محض شکایت برائے شکایت ہو۔