روس میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس میں سامان لیجانے کے لئے استعمال ہونے والا طیارہ آتشزدگی کے بعد گرکر تباہ ہوگیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طیارے میں دو ٹیسٹ پائلٹ اور ایک انجنیئر سوار تھا اور حادثے میں تینوں جان کی بازی ہارگئے۔طیارہ حادثہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے ایک جانب آگ لگتی ہے جس کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ نیچے گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔
آج روس کے ایک طیارے کا پروٹوٹائپ کریش ہو گیا۔ ویڈیو سے نہیں لگتا کہ کوئی بچا ہوگا۔ pic.twitter.com/gP6drhK79M
— V̷ ???? ς ӄ y̴ (@iv2cky) August 17, 2021