متحدہ عرب امارات کا پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے "آرڈر آف دی یونین " کا اعزاز
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین " سے نواز دیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا، دونوں کی ملاقات میں باہمی مفادات کیلئے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مختلف سطحوں پٌر مستحکم کرنے بارے باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا گیا۔
صدر متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز " آرڈر آف دی یونین " سے نوازا ۔ ملاقات میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے ۔