پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا "باربا ڈوس رائلز "سے معاہدہ ،کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا "باربا ڈوس رائلز "سے معاہدہ ،کیریبئن پریمیئر ...
پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا ویسٹ انڈیز کی کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )اور 6 ٹی ٹورنامنٹ کیلئے باربا ڈوس رائلز سے معاہد ہو گیا ہے ,فاطمہ ثناء پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جو کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گی ۔

نجی ٹی وی "جیونیوز "کے مطابق 20 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے خواتین کے سی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے لیے بارباڈوس رائلز کو جوائن کرلیا ہے سٹار پیسر ویسٹ انڈیز کی 6ixty میں بھی دکھائی دیں گے، پاکستان کی پہلی خاتون پلیئر ہیں جو ویسٹ انڈیز میں کھیلیں گی اس سے قبل ندا ڈار آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل چکی ہیں۔
سٹار بولر پاکستان کی جانب سے 25 ون ڈے اور  15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،فاطمہ پہلے 24 سے 28 اگست تک ویمن 6 ٹی اور پھر 31 اگست سے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گی۔

مزید :

قومی -کھیل -