انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی 
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک میں مسلسل گراوٹ کے بعد آج  ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر  214 روپے  50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا جو اس ماہ کے آغاز تک جاری رہا ، انٹر بینک میں ڈالر 242 روپے کی بلند ترین سطح تک گیا جس کے بعد اس کی واپسی کا عمل شروع ہوا  اور گزشتہ روز یہ 213 روپے 90 پیسے  پر بند ہوا.

مزید :

اہم خبریں -بزنس -