فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی لڑکی کی بھنویں اور بال کاٹ کر جوتے جاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔
لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔