پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی انکروچمنٹ سندھ نے گرفتار کر لیا

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی انکروچمنٹ سندھ نے گرفتار کر لیا
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی انکروچمنٹ سندھ نے گرفتار کر لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلئے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت  ہوئی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی  اور انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ،رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے تھا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ، 12نوٹسز کے باوجود بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے  جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -