اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرنی چاہیے ،  فواد چودھری 

اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرنی چاہیے ،  فواد ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرنی چاہیے ،  فواد چودھری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو شہباز گل پر تشدد کے معاملے کی  تحقیقات کرنی چاہئیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ  ایسا تو نہیں ہے کہ آپ کسی کو قصائیوں کے حوالے کر دیں اور تشدد کر کے مرضی کا بیان لے لیں ، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا واحد مقصد ان پر تشدد کر کے عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے ،  پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں ملک بھر میں ہیں ،  اسلام آباد میں بیٹھے ان  ڈمیوں کی  کوئی حیثیت نہیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ  شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ حسن نواز نے اپنا اپارٹمنٹ 104 ملین ڈالرز میں بیچا ، اس پر تحقیقات ہونی چاہئیں ، اب تو ان کے چچا کی حکومت ہے انہیں شامل تفتیش ہونا چاہیے اور ان سے پوچھا جانے چاہئے کہ یہ 104 ملین ڈالرز کہاں سے آئے لیکن حکومت وقت نے حسن نواز کو شامل تفتیش کرنے کی بجائے شہزاد اکبر کو ای سی ایل  میں ڈال دیا تا کہ وہ پاکستان نہ آسکے ، شریف فیملی خوفزدہ ہے ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ   میرے خیال میں  ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل ہی نہیں ہو سکتیں جب تک حسن نواز کو شامل تفتیش نہ کیا جائے ، یہاں پر سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ کو  ہم سے جوڑا جا رہا ہے کہ یہ کمپین چلا رہے تھے ، اس طرح سے پی ٹی آئی کو جوڑنا پاکستان کی ریاست اور وفاق کو ہلا کر رکھ دے گا ، ملک کو کمزور کرنا رجیم چینج آپریشن کا حصہ ہے ، یاد رکھیں کہ سدا بادشاہی اللہ کی ہے ، پاکستان ہے تو لوگوں کی سیاست ہے ،اس لئے پاکستان سے مت کھیلیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -