پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی 

 پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک ...
 پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا ، پاکستان نے  پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے تک بڑھانے کی یقین دہانی  کرا دی ۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز " کے مطابق اس وقت پٹرول پر 20  جبکہ  ڈیزل اور مٹی کے تیل پر  10 ، 10 روپے لیوی عائد ہے  اور   موجودہ مالی سال میں  پٹرولیم لیوی کی مد میں  855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے  ۔ یکم ستمبر تک پٹرول پر  10 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے لیوی مزید بڑھا دی جائے گی ۔

ستمبر میں پٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15 روپے لیٹر ہو جائے گی ، آنے والے مہینوں میں مزید 5،5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ۔ جنوری 2023 تک لیوی کی شرح بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -