آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دادا بن گئے، بیٹے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دادا بن گئے، بیٹے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دادا بن گئے، بیٹے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے بیٹے کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی اور اب وہ دادا بن گئے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

مزید :

قومی -