جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ ہو گیا

جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ ہو گیا
 جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ ہو گیا
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے جس دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہو گیا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک مظفر دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے، ض لیگ  کے امیدوار کاشف ثناء نے پارٹی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں اسے مہنگا کر رہی ہے۔اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، جلد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -