چینی باشندے سے 3 لاکھ روپے چھیننے والے ملزم قصور پولیس نے گرفتار کرلئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قصور پولیس نے چینی باشندے سے3 لاکھ روپے اور دیگر کاغذات سے بھرا بیگ چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کی جانب آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ایک چینی باشندے سے 2ملزمان نے بیگ چھینا اور فرار ہو گئے ، بیگ میں 3 لاکھ روپے اور دیگر کاغذات موجود تھے ، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی گئی رقم سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزمان کو عدالت پیش کرکے سزا دلوائی جائے گی ۔