لیگی سینیٹر نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کر دی

لیگی سینیٹر نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کر دی
 لیگی سینیٹر نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں،  پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔

مزید :

قومی -