آئندہ الیکشن میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے: رانا ثنا ء اللہ کا اہم بیان

آئندہ الیکشن میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے: رانا ثنا ء اللہ کا ...
آئندہ الیکشن میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے: رانا ثنا ء اللہ کا اہم بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  جدہ (محمد اکرم اسد،این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات  میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی،آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے،اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی،عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔وہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھوراورقونصل جنرل خالد مجیدنے بھی تقریب سے خطاب کیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت کیجانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ انکی جماعت مسلم لیگ (ن) اوورسیزپاکستانیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے۔ حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے،عوام کوریلیف دیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا صرف اس کے انتظامی امور پر اختلاف رائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے۔