کلین اینڈ گرین مہم، پنجاب میں 1 ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف

کلین اینڈ گرین مہم، پنجاب میں 1 ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف
کلین اینڈ گرین مہم، پنجاب میں 1 ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغازکردیا گیا، حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیا۔سکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین،تین پودے لگائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیاہے، پودے لگانے کا ہدف 31 اگست تک پورا کرنا ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق پودوں کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات ایجوکیشن اتھارٹیز سے تعاون کرے گا۔تمام ہیڈز سکولوں میں پودے لگانے کا ریکارڈ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔