نندی پور پاور پروجیکٹ , فرنس آئل چوری کیس میں گواہ ریکارڈ سمیت طلب

نندی پور پاور پروجیکٹ , فرنس آئل چوری کیس میں گواہ ریکارڈ سمیت طلب
 نندی پور پاور پروجیکٹ , فرنس آئل چوری کیس میں گواہ ریکارڈ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس میں گواہ کوریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گزشتہ روز گواہ کی جانب سے ریکارڈ پیش  نہ کئے جانے کی بناء پر بیان قلمبند نہ کیا جا سکا، دوران سماعت ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا  کیس میں دیگر ملزمان پلی بارگینگ کے بعد رہائی حاصل کر چکے ہیں،شریک ملزم رانا مہتاب کو بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ریفرنس میں رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر، سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیا، ملزمان نے نندی پور پاور پلانٹ سے 145 آئل ٹینکر ز غائب کر دئیے تھے، ملزمان پر نندی پور پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کرنے کا الزام عائد ہے۔