"نواز شریف بہت جلد آ نیوالے ہیں " عابد شیر علی  کا دعویٰ

"نواز شریف بہت جلد آ نیوالے ہیں " عابد شیر علی  کا دعویٰ

  

فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت  امیدوار برائے این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے‘ اب وہ پورے ٹولے سمیت جیل میں ہوں گے‘   نواز شریف بہت جلد آ نے والے ہیں عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں بے حیائی‘ بدتمیزی اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا‘ عمران خان اقتدارسے باہررہ کرنیم پاگل ہوچکے ہیں اس لئے ہرروزملک اوراداروں کے خلاف ہرزہ سرائی وطیرہ بن چکاہے‘ 25ستمبر کو این اے 108 میں شیر دھاڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے انتخابی میٹنگ کے شرکا ءسے خطاب کے دوران کیا‘ اس موقع پر    ایم پی اے میاں طاہر جمیل،یوتھ ونگ پی پی 114 کے سرپرست حاجی محمد اکرم‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد منشاء‘ صدر سنی سردار‘ سابق چیئرمین چوہدری منظور نمبردار‘ ملک شاہد‘ میاں نوید‘ رانا اویس‘ آصف بھٹی‘ محمد عالم‘ محمد نعیم‘ مہر اکرم‘ مصطفیٰ انصاری‘ مہر امین‘ محمد کاشف‘ رانا محمد شاہد و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ پی پی 114 کے سرپرست حاجی محمد اکرم‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد منشاء‘ صدر سنی سردار نے کہا کہ این اے 108 میں چوہدری عابد شیرعلی کے الیکشن لڑنے پر کارکن خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -