"ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ میں  بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے"  سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

"ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ میں  بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے  سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  سندھ میں  دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات  28 اگست کو ہی ہوں گے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق  سپریم کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو روکنے کیلئے  ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے قرار دیا کہ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ میں  بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،انتخابات  28 اگست کو ہی ہوں گے ۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں، پاکستان   تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی ہے ، پی ٹی آئی چاہے تو  سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کر سکتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -