وفاقی اداروں کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ

وفاقی اداروں کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک ...
وفاقی اداروں کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحقیقاتی اداروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کاربیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے فیڈر انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کی جائیں گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

رپور ٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گی اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کی جائیں گی،فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگراداروں سے مدد لی جائے گی،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہیں جب کہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -