بلوچستان کابینہ کا1 ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے فنڈزمیں دینے کا اعلان
کوئٹہ(این این آئی) صوبائی کابینہ نے اپنی 1 ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا. وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کابینہ کو بلو چستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی۔ صوبائی کا بینہ نے امداد ی سر گر میوں پر اطمینان کا اورمتاثرین کی امداد، نقصانات کے ازالے اور ان کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی کا بینہ نے مشترکہ ٹیموں کے ذریعے نقصانات کے سروے کے فوری آغاز کی ہدایت کی اور اتفاق کیا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صوبائی کا بینہ نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کا اپنی 1 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دینے جبکہ سرکاری ملازمین کی 1 دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب میں فنڈ میں جمع کی کرنے کا اعلان کیا۔