شہباز گل نے غلطی کی،سزا ملنی چاہیے لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، فیصل جاوید

شہباز گل نے غلطی کی،سزا ملنی چاہیے لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، ...
شہباز گل نے غلطی کی،سزا ملنی چاہیے لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، فیصل جاوید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے، شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -