پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، خواجہ آصف

پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا ...
پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قوم کو ہیلی کاپٹر حادثے پر  افسوس تھا مگر پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران نے خیرات کے پیسوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، فارن فنڈنگ فیصلے سےبچنے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی  لسبیلا میں افسوسناک حادثہ ہوا ،  قوم سوگوار تھی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر چھ روز بعد رد عمل دیا۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا،  وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -