عظیمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  لندن میں حضرت آدمؑ کا دن منایا گیا

عظیمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  لندن میں حضرت آدمؑ کا دن منایا گیا
 عظیمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  لندن میں حضرت آدمؑ کا دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) لندن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  حضرت آدمؑ کا دن منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی ۔

منتظمین محمد علی شاہ عظیمی ، عبدالروف اور دیگر مذاہب کے سرکردہ شخصیات سمیت میئرز ، کونسلرز،  ڈاکٹرز،  سماجی و سیاسی شخصیات کا کہنا تھا کہ عظیمیہ فاؤنڈیشن کا پیغام انسانیت کے درمیان پیار اور اتفاق کا ہے ، تمام مذاہب کے لوگ بھائی ہیں اور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔ ہمیں نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا اور اسی میں ہم سب کی بقا ہے ۔