پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے میڈرڈاور قونصلیٹ بارسلونا میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے میڈرڈاور قونصلیٹ بارسلونا میں جشن آزادی ...
پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے میڈرڈاور قونصلیٹ بارسلونا میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستان ہاؤس میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونےپر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سپین میں  پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور نے تحریک آزادی کے رہنماؤں کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن بنانے کے لیے ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ شجاعت راٹھور نے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور انہیں ملک کا اثاثہ قرار دیا۔
بارسلونا قونصلیٹ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی ،جس میں قائم مقام قونصل جنرل بارسلونا  محترمہ شازیہ منیر نے صدر پاکستان عارف علوی اوروزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے اور  اظہار خیال میں پاکستانی کمیونٹی کو اس پرمسرت موقع پر مبار کباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔