عالمی ہوابازی قوانین کی خلاف ورزی ، روس کے سر پر مزید پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) روس کی جانب سے حال ہی میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چند قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس پر روس کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
"پاس بلیو" کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کو 14 قوانین توڑنے کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے لیکن اگر اس دوران انہیں حل نہیں کیا گیا تو اقوام متحدہ روسی طیاروں کو لیز پر نہیں دے سکتا، جو اقوام متحدہ کے اہم امن آپریشنز کے لئے ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔
"پاس بلیو" کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن اور انسانی ہمدردی کے مشنز کے زیر استعمال درجنوں روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر جلد ہی گراؤنڈ کیے جا سکتے ہیں ۔رواں ماہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کو 2 یادداشتیں بھیجی گئیں جن کی ایک کاپی پاس بلیو، اقوام متحدہ کے شعبہ آپریشنل سپورٹ کے سربراہ اتل کھرے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے حاصل کی تھی. یاد داشتوں میں ایک اہم سیکورٹی تشویش پر تبادلہ خیال کیا گیا جسے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے 15 جون کو باضابطہ طور پر جاری کیا تھا.