عطا تارڑ کو اہم قلمدان سونپ دیا گیا

عطا تارڑ کو اہم قلمدان سونپ دیا گیا
عطا تارڑ کو اہم قلمدان سونپ دیا گیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسدادمنشیات کا قلمدان دے دیا گیا۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عطا تارڑ معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے اور  وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ماتحت کام کریں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب سے حمزہ شہباز کی حکومت  کے خاتمے کے بعد عطا تارڑ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -