بھارت میں پاکستانی ہندو کو گرفتار کرلیاگیا

بھارت میں پاکستانی ہندو کو گرفتار کرلیاگیا
بھارت میں پاکستانی ہندو کو گرفتار کرلیاگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پاکستانی ہندوکو جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 47سالہ بھاگ چند کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے۔ بھاگ چند ان پاکستانی ہندوﺅں میں سے ایک ہے جو چند سال قبل ہجرت کرکے بھارت چلے گئے تھے اور اب بطور بھارتی شہری وہاں مقیم ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل راجستھان پولیس نے ہی پاکستان سے جانے والے مہاجر ہندو 27سالہ نارائن لال گدری اور 24سالہ کلدیپ سنگھ سکھونت کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کے شبے میں گرفتار کیاتھا۔ انویسٹی گیشن میں مبینہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھاگ چند نے 5سم کارڈ بس کے ذریعے دہلی بھجوائے۔ 

بھاگ چند خود بھی دارالحکومت نئی دہلی کی سنجے کالونی میں مقیم تھا جہاں سے راجستھان پولیس اور سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کرکے اسے گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق سنجے کالونی میں پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوﺅں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، جن میں سے بعض کو بھارتی شہریت مل چکی ہے جبکہ بعض ابھی شہریت ملنے کے منتظر ہیں۔ 

بھاگ چند اپنی فیملی کے ہمراہ 1998ءمیں ہجرت کرکے بھارت گیا تھا اور اسے 2016ءمیں بھارتی شہریت دی گئی تھی۔ وہ نئی دہلی میں لیبر سپروائزر کے طور پر ملازمت کرتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -