" طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟" قائمہ کمیٹی کی شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش

" طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟" قائمہ کمیٹی کی شہباز ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے۔  آئی جی اسلام آباد نے  استدعا کی کہ  کمیٹی اس معاملے پر ہدایات جاری نہ کرے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے سب کو  وہیں جواب دینے دیں۔ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔ کمیٹی نے  چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کی اور سفارش کی کہ  شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر طالبان کو ایمنسٹی مل سکتی ہے تو  اس بچی کو کیوں نہیں؟

مزید :

قومی -