کراچی میں ٹریفک حادثہ، باپ ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثہ، باپ ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق
کراچی میں ٹریفک حادثہ، باپ ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن آباد میں بس سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور اُس پر سوار افراد کو روندتا ہوا چلا گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا، جہاں مرنے والوں کی شناخت فضل (والد) صفوان (بیٹے) اور عنادیہ (بیٹی) کے ناموں سے ہوئی۔

  

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بہن بھائی تھے جو اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -