خواجہ سعد رفیق کا تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس

خواجہ سعد رفیق کا تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس
خواجہ سعد رفیق کا تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹر کو نوٹس جاری کردیا۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ تیز گام ٹرین کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ٹرین کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراؤں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر عوام کی جانب سے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -