"شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ، اعلیٰ عدلیہ مداخلت کرے" وزیر داخلہ پنجاب کی اپیل

"شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ، اعلیٰ عدلیہ مداخلت کرے" وزیر داخلہ پنجاب کی ...
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے اس لیے اعلیٰ عدلیہ مداخلت کرے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیر داخلہ پنجاب نے کہا "سب کو علم ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پچھلے تین دن میں حالت بہتر ہو گئی تھی مگر وہ ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔ جب ان کو پتہ چلا کہ ان کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی۔"

وزیر داخلہ پنجاب کے مطابق "جب پنجاب پولیس نے جیل ڈاکٹر کی ہدایت کی روشنی میں انہیں  نزدیکی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی تو اسلام آباد پولیس نے مکمل بدمعاشی کرتے ہوے رینجرز کی زیر نگرانی میں  اسلام آباد شفٹ کیا  جہاں ان  کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ میری معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -