گھریلو تنازع پر خاتون کی گھر میں اندھا دھند فائرنگ، شوہر قتل کر دیا

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ میں گھریلو تنازع پر خاتون نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چیڑھ میں رہائش پذیر میاں بیوی میں اکثروبیشتر جھگڑا رہتا تھا، واقعے کے روز دونوں میں ایک بار پھر لڑائی ہوئی جو اتنی بڑھی کہ بیوی نے گھر میں پڑا پسٹل اٹھایا اور شوہر کی جانب اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
سامنے چلنے والی گولیوں کی زد میں آ کر شوہر شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔