خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، پولیس نے ریمانڈ لےلیا

خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ...
 خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، پولیس نے ریمانڈ لےلیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سکھ خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار دونوں نامزد ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم خرم شہزاد نے 9 ماہ قبل ننکانہ کی رہائشی خاتون کے بیٹے کو قید کیا، پھر بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاتون کو بلایا اور اسے بھی قید کرلیا۔ملزمان نے 9 ماہ تک ماں بیٹے کو اپنی قید میں رکھا، اس دورن ان پر تشدد کیا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

14 اگست کو موقع ملنے پر من میت نے پولیس کو اطلاع دی جس نے ماں بیٹے کو بازیاب کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔