پشاور ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ یونیورسٹی ٹاﺅن تھانے میں درج
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ یونیورسٹی ٹاﺅن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیاہے ۔تحریک طالبان کی طرف سے پشاور ایئربیس پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او شاہ جہان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ ہفتے کی شام ہونیوالے حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کردیاگیاتھاجبکہ اُن کے باقی ساتھی اتوار کی صبح قریبی آبادی میں مقابلے کے دوران مارے گئے جبکہ اِس دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور دوزخمی ہوئے تھے تاہم حملہ ایئرپورٹ پر موجود تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ۔