غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم دو غیر ملکی کراچی سے گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی طورپر مقیم دو غیر ملکیوں کوافغان بستی کے قریب سے حراست میں لے کر اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ گڈاب پولیس کے مطابق دونوں افراد رات کو پشاور سے کراچی آئے تھے اور وہ غیر قانونی طورپر پاکستان میں قیام پذیر تھے جس پر اُن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔