کوئٹہ میں فائرنگ ، محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کا ڈائریکٹر دو پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق، ملزمان فرار

کوئٹہ میں فائرنگ ، محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کا ڈائریکٹر دو پولیس اہلکاروں ...
کوئٹہ میں فائرنگ ، محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کا ڈائریکٹر دو پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق، ملزمان فرار

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر اور دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے ڈائریکٹرمرزاخادم حسین نوری گھر سے دفتر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ضلع کچہری کے قریب شاہراہ اقبال پر اُن کی گاڑی پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے لیاقت پارک ٹیکسی سٹینڈ کے قریب کھڑے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس اہلکاراور لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ خادم حسین کی لاش سی ایم ایچ منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے مزید بھی کئی مقامات پر فائرنگ کی لیکن سرکاری طور پر اِس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

مزید : کوئٹہ