مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 10لڑکیاں جاں بحق

مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 10لڑکیاں جاں بحق
مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 10لڑکیاں جاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دس لڑکیاں جاں بحق ہوگئی ہیں ۔افغان حکام کے مطابق ننگرہار صوبے کے ضلع چپڑہار میں چاولٹزئی گاﺅں میں لڑکیاں آگ جلانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کررہی تھیں کہ دھماکہ ہوگیا۔مرنیوالی لڑکیوں کی عمریں نو سے تیرہ سال بتائی جارہی ہیں ۔ضلعی حکومت کے نمائند ے محمد صدیق نے بتایاکہ دو لڑکیاں زخمی بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ کیسے دھماکہ ہوا۔

مزید : بین الاقوامی